حج فرض بغیر ادائیگی موت یہودی یا عیسائی ہوکر مرنے کے برابر
حج فرض بغیر ادائیگی موت یہودی یا عیسائی ہوکر مرنے کے برابر اسلام کے ارکان میں “حج” ایک اہم رکن ہے اور یہ ایک ایسی عبادت ہے جس میں انسان کا بدن بھی خوب استعمال ہوتا ہے اور مال بھی خرچ ہوتا ہے، اور حج نہ صرف بذاتِ خود ایک اعلیٰ عبادت ہے بلکہ بہت سی عبادتوں کا مجموعہ اور بہت سی پاکیزہ صفات کا سرچشمہ ہے ، یہی وجہ ہے کہ حج کی یہ دل کش عبادت تمام عبادتوں میں ایک منفرد اور نرالی شان رکھتی ہے ۔ قرآنِ کریم نے بہت سے مواقع پر حج کی اہمیت اور فضیلت کو واضح الفاظ میں بیان فرمایا ہے ، چنانچہ : حج کی فرضیت واہمیت اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : اِنَّ اَوَّلَ بَیْتٍ وُّضِعَ لِلنَّاسِ لَلَّذِیْ بِبَکَّۃَ مُبَارَکاً وَّھُدًی لِّلْعٰلَمِیْنَ (۹۶) فِیْہِ اٰیٰتٌ بَیِّنٰتٌ مَقَامُ اِبْرَاھِیْمَ ج وَمَنْ دَخَلَہُ کَانَ آمِناًط وَلِلّٰہِ عَلَی النَّاسِ حِجُّ الْبَیْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ اِلَیْہِ سَبِیْلاً ط وَمَنْ کَفَرَ فَاِنَّ اللّٰہَ غَنِیٌّ عَنِ الْعٰلَمِیْنَ(آل عمران :۹۶؍۹۷)۔ ترجمہ :حقیقت یہ ہے کہ سب سے پہلا گھر جو لوگوں (کی عبادت) کے لئے بنایا گیا یقینی طورپر وہ ہے جو مکہ میں واقع ہے ، (اور) بنانے کے وقت ہی ...